پاکستان ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن مزید مستحکم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی:ویسٹ انڈیزکے خلاف وائٹ واش کے بعد نمبر ون پاکستان ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ مزید مستحکم ہوگئی۔

کراچی میں کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کےخلاف کلین سوئپ کرنےپر پاکستان کو چار پوائنٹس ملے۔جس کے بعد قومی ٹیم کی عالمی رینکنگ مزید مستحکم ہوگئی۔

جبکہ عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیزکوتین میچوں میں ناکامی کے بعد چار پوائنٹس کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

بیٹنگ میں دو درجے ترقی کے بعد بابر اعظم سر فہرست ہوگئے۔ایک ایک درجے تنزلی کے بعد نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسرے اور آسٹریلیا کے گلین میکس ویل تیسرے نمبرپر پہنچ گئے۔

بالرزرینکنگ میں پاکستان کےشاداب خان نے دس درجے ترقی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

جبکہ افغانستان کے راشد خان بدستورپہلے نمبرپرموجود ہیں۔

loading...
loading...