پاکستان ٹیم اسکاٹ لینڈ سے جیت کر ہی آئے گی، شاہد آفریدی

File Photo

File Photo

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن پاکستان ٹیم اسکاٹ لینڈ سے جیت کر ہی آئے گی۔

پیر کے روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹار آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بہتری کی جانب گامزن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 20 سالہ کیریئر میں بہت عزت پائی ہے، کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ اتنا کچھ مل جائے گا، جتنا کھیلا عزت ملی، زندگی میں کوئی بھی کمی نہیں ہے۔

واضح رہے پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین آج 12 جون بروز منگل پہلا جبکہ کل 13 جون بروز بدھ کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

گزشتہ دنوں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ون ڈے کی نمبر ون ٹیم کے خلاف 6 رنز سے فتح سمیٹ کر پاکستانی ٹیم کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اسکاٹ لینڈ ون ڈے کی نمبر ون ٹیم کی طرح ٹی ٹوئنٹی کی بھی نمبر ون ٹیم کو شکست سے دوچار کر پائے گی۔

loading...
loading...