پاکستان آنےپرویسٹ انڈین بورڈ کا شکرگزارہونا چاہیئے:معین خان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےہیڈ کوچ اورقومی ٹیم کےسابق کپتان معین خان کہتےہیں کہ پی ایس ایل ڈرافٹ  بنانا اورکھلاڑیوں سےرضامندی لینا پی سی بی کا کام ہے۔

پی سی بی کےچیئرمین نجم سیٹھی نے غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کےحوالےسےمعین خان کےبیان پرکہا تھا کہ جوغیرملکی پلیئرزپاکستان نہیں آئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوانہیں منتخب ہی نہیں کرنا چاہیئےتھا۔

نجم سیٹھی کے بیان پرآج نیوزکےپروگرام بی ہائینڈ دا وکٹ میں بات کرتے ہوئےمعین خان نےکہا کہ   شاید پی ایس ایل کی ٹیم چیئرمین کوصحیح گائیڈ نہیں کر رہی، ڈرافٹ بنانا اورغیرملکی کھلاڑیوں کوپاکستان آنےپررضامند کرنا بورڈ کا کام ہے، فرنچائززصرف کھلاڑیوں کومنتخب کرتی ہے۔

ویسٹ انڈین ٹیم کےدورہ پاکستان کےحوالےسےمعین خان کاکہناتھاکہ پاکستان کےمیدان آباد کرنےپر ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا شکرگزارہونا چاہیئے۔

loading...
loading...