پاکستانی ہاکی ٹیم نے بھارت سے آخری سیکنڈ میں جیت چھین لی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

گولڈکوسٹ:پاکستان ہاکی ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی سورماؤں سے میچ کےآخری سیکنڈ میں جیت چھین لی۔

آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت میں ہاکی مقابلہ سنسنی خیز رہا۔

ابتدائی دو کوارٹرز میں بھارت کا پلڑا دو گول سے بھاری رہا۔

تیسرے کوارٹر میں محمد عرفان جونیئر نےگول داغ کر شاہینوں کا حوصلہ بڑھادیا۔

چوتھے کوارٹر میں بھی شاہینوں نے کڑا مقابلہ کیا۔

آخری 43سیکنڈ میں قسمت نے بار بار قومی ٹیم کا حوصلہ آزمایا۔دو بار پنالٹی ضائع ہوئی تو ری پلے سے ایک اور موقع ملہ جسے مبشر علی نے دبوچ کر آخری سیکنڈ میں بھارت سے نہ صرف فتح چھین لی بلکہ میچ برابر کرکے قومی ٹیم کو یقینی شکست سے بچالیا۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

loading...
loading...