ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کو 90برس میں بدترین شکست کا سامنا

جنوبی افریقی باولر ورنن فلینڈر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

جنوبی افریقی باولر ورنن فلینڈر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

جوہانسبرگ:ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کو90سال میں بدترین شکست کا سامناکرنا پڑگیا۔جنوبی افریقا نے چوتھا ٹیسٹ 492رنز کے بھاری مارجن سے جیت کر سیریز تین ایک سے اپنے نام کرلی۔

جوہانسبرگ میں سیریز کے آخری ٹیسٹ میں کینگروز بے بس دکھائی دیئے۔

مارک رام کی سنچری کی مدد سے جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 488رنزبناڈالے۔

جواب میں آسٹریلوی اننگز221رنزپر سمٹ گئی۔

پروٹیز نے فالوآن کے بجائے، دوسری باری لی۔

کپتان فاف ڈوپلیسی کی سنچری کی بدولت چھ وکٹوں پر344رنز اسکورکیے۔

چھ سو بانوے رنز کی پہاڑ جیسے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم دب گئی۔

کھیل کے آخری روز 119رنزپرڈھیر ہوئی۔
میچ میں نو وکٹیں لینے والےورنن فیلنڈر میچ کے ہیرو قرارپائے۔

انیس سوسترکے بعد افریقی  ٹیم کی آسٹریلیا کےخلاف پہلی ہوم سیریز میں فتح حاصل کی۔

loading...
loading...