ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم کراچی پہنچ گئی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:پاکستان میں ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔

کراچی میں ہونے والی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیزاسکواڈ کے 13،5ٹیم مینجمٹ اراکین کے ساتھ4آفیشلز نے پاکستان آنا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم شہرقائد پہنچ چکی ہےجبکہ آدھی ٹیم دبئی سے رات سوا ایک بجے کراچی آئے گی۔ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں نجی ہوٹل پہنچایا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی نہ تو کوئی پریکٹس شیڈول ہے اور نہ ہی پریس کانفرنس۔

تین میچوں میں شرکت کے بعد ویسٹ انڈیز منگل کی رات دبئی روانہ ہوجائے گا۔

 پہلا ٹی ٹوئنٹی کل رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

loading...
loading...