ونٹراولمپکس میں دلچسپ مقابلے جاری

win

پیانگ چانگ میں ونٹراولمپکس میں دلچسپ مقابلےجاری ہیں۔جرمنی اب تک تین طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

ونٹراولمپکس میں ایتھلیٹس تمغے توجیت رہے ہیں لیکن تیزہواؤں نے انہیں پریشان بھی کررکھا ہے۔ خواتین کے اسنوبورڈ سلوپ اسٹائل ایونٹ میں امریکا کی جیمی اینڈرسن نےتیز ہوا کے باوجود گولڈ میڈل اپنےنام کیا۔

کرلنگ کے مکسڈ ڈبلزسیمی فائنل میں کینیڈا نے ناروےکو آٹھ چارسےشکست دےکرفائنل میں قدم رکھ دئیے۔

کینیڈا کے جان مورس اورکیتیان لوئس نےاختتامی لمحات میں عمدہ کارکردگی دکھاتےہوئےپانچ پوائنٹس اسکورکئے۔

پوائنٹس ٹیبل پرجرمنی تین گولڈ میڈلزکےساتھ سرفہرست ہے۔  دوطلائی تمغوں کےساتھ نیدرلینڈزکی دوسری اور امریکا کی تیسری پوزیشن ہے۔

loading...
loading...