وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا جاوید آفریدی کا نام صدارتی ایوارڈ کیلئے تجویز کرنے کا اعلان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور:کرکٹ اورخیبرپختونخواکیلئےشاندارخدمات پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نےجاویدآفریدی کا نام صدارتی ایوارڈ کیلئے تجویزکرنے کا اعلان کیا ہے۔

پشاور زلمی کےچیرمین جاوید آفریدی اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے درمیان پشاور میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر اعلی کے پی نے پی ایس ایل تھری میں پشاور زلمی کی  اچھی کارکردگی پر جاوید آفریدی کو مبارکباد دی۔

وزیراعلی خیبر پختونخواپرویز خٹک نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا نام صدارتی ایوارڈ کیلئےتجویز کرنے کا اعلان کیا۔

پرویزخٹک نے کہاکہ کرکٹ اورخیبرپختونخواکیلئے جاوید آفریدی اور پشاور زلمی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کرکٹرز کا نام بھی صدارتی ایوارڈ کیلئے تجویز کیا جارہا ہے۔پی ایس ایل ون اور ٹو میں پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز کی پاکستان آمد نے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی راہ ہموار کی۔

ملاقات میں پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے میچز کے پشاور میں انعقاداورکےپی میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیرکےحوالےسے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور پشاور زلمی نےاس معاملے پر مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا۔

ملاقات میں زلمی اسکول لیگ کے دوسرے سیزن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

loading...
loading...