ورلڈ کپ 2018: افتتاحی میچ کیلئے ریفری کا اعلان کردیا گیا

Fifa

Fifa

فیفا ورلڈ کپ 2018 میں روس اور سعودی عرب کے دمیان کھیلے جانےو الے افتتاحی میچ کیلئے ریفری کا اعلان کردیا گیا۔

روس کے دارالحکومت ماسکو کے لژنیکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ  میں ارجنٹینا کے نیسٹر پیٹانا ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

نیسٹر کے ساتھ ان کے ہم وطن ریفریز ژوں پابلو بیلاٹی اور ہرنن میڈانا اسسٹنٹ کے فرائض انجام دیں گے۔ جبکہ برازیل تعلق رکھنے والے ساندرو رِچی فورتھ آفیشل کے طور پر تعین کیے گئے ہیں۔

ویڈیو اسسٹنٹ ریفری ٹیم میں اٹلی کے میسی میلیانو اراٹی (ویڈیو اسسٹنٹ ریفری)، ارجنٹینا کے ماؤرو وجلیانو (اسسٹنٹ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری1)، چلی کے کارلوس آسٹروزا(اسسٹنٹ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری2) اوراٹلی کے  ڈینئیل اورساٹو(اسسٹنٹ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری3) کے طور پر تعین کیےگئے ہیں۔

نیسٹر پیٹانا،نوربرٹو کوریزا کے بعد ارجینٹینا کے دوسرے ریفری ہوں گے جنہوں نے  دو ورلڈ کپ میں ریفری کے فرائض انجام دیئے ہوں گے۔

پیٹانا جنوبی امریکا کے تجربہ کار ریفریز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز2007میں  ارجنٹینین لیگ سے کیا تھا اور پہلی بار 2010میں انٹرنیشنل میچ بطور ریفری کھیلا۔

ورلڈ کپ 2014میں انہوں نے چار میچز میں شرکت کی جس میں فرانس اور جرمنی کا کوارٹر فائنل شامل تھا۔

Fifa بشکریہ

loading...
loading...