نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 12رنز سے شکست دیدی

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ کو مسلسل تیسری شکست

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ کو مسلسل تیسری شکست

ویلنگٹن:تین ملکی کرکٹ سیریز میں انگلش ٹیم کو مسلسل تیسری شکست ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے 12 رنز سے میدان مارتے ہوئے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

ویلنگٹن میں تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے جم کربیٹنگ کی۔

کپتان ولیم سن نے72اورگپٹل نے جارحانہ 65 رنزبنائے۔

نیوزی لینڈ نے مقرررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 196کا مجموعہ بنایا۔

تعاقب میں انگلش بلے بازوں نے خوب مقابلہ کیا۔

مہمان ٹیم نووکٹوں پر 184رنز تک محدود رہی۔

شکست کے بعد انگلش ٹیم کی فائنل تک رسائی مشکل ہوگئی۔

loading...
loading...