‘میں حسین جہاں کو اپنی دوسری شادی پر ضرور بلاﺅں گا’

shami

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے ایک بار پھر اپنے شوہر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی انہیں طلاق دینا اور اپنے بڑے بھائی کی سالی سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ کافی عرصے سے دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حسین جہاں نے ایک بار پھر بھارتی کرکٹر محمد شامی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی انہیں طلاق اس لئے دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے بڑے بھائی کی سالی سے عید کے 5 روز بعد شادی کرلیں گے۔

دوسری جانب محمد شامی نے اپنی اہلیہ حسین جہاں کو کرار جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘وہ اپنی پہلی شادی کی وجہ سے انتہائی مشکلات میں ہیں، تم سوچتی ہو میں اتنا پاگل ہوں جو ایک اور لڑکی سے شادی کروں؟’

محمد شامی سے جب اس سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہے تو میں حسین جہاں کو اپنی دوسری شادی پر ضرور بلاﺅں گا۔

loading...
loading...