معصوم زینب کے سفاکانہ قتل پرپاکستانی کرکٹرز کاردِعمل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

قصور میں سات  سالہ زینب کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز واقعے  پر قومی کرکٹر کی جانب سے بھرپور ردعمل سامنے آیا۔

ننھی  پری زینب کے ساتھ ہونے والے دلخراش واقعے نے قومی کرکٹرز کو بھی غم زدہ کردیا۔

دورہ نیوزی لینڈ پر موجود قومی کرکٹرز نے بھی دکھ کا اظہارکیا۔ اظہرعلی اورمحمد عامر نے ٹوئٹ کیا کہ ہم ایسے بے حس معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں ایسے دردناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔

محمد حفیظ نے لکھا کہ  زینب کے اہل خانہ کا درد سمجھتے ہیں۔ حکومت زینب کےقاتلوں کو کیفرکردارتک پہنچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔

شاداب خان نے اسے انسانیت سوز واقعہ قراردیا۔

سابق کپتان اور کوچ وقاریونس نے ٹوئٹ کیا کہ وہ بطورپاکستانی شرمندگی محسوس کررہے ہیں۔زینب اور اس کے خاندان کو انصاف ملنا چاہیئے۔

فاسٹ بولروہاب ریاض نے ٹوئٹ کیا کہ یقین نہیں آتا کہ ایسا پاکستان میں ہوا ہے۔