محمد حفیظ نے کرکٹ چھوڑنے پر غور شروع کردیا

hafeez

لاہور: گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے جس میں محمد حفیظ سمیت 33 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے تاہم اس کنٹریکٹ میں حفیظ کی تنزلی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کو اے سے بی کیٹیگری میں منتقل کردیا گیا ہے جس پر انہیں شدید تحفظات ہیں اور یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ وی کنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق محمد حفیظ سینٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹیگری ملنے پر دل شکستہ ہیں اور وہ اس پر دستخط نہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ انہوں نے اس چیز پر اپنے قریبی لوگوں سے مشاورت کا آغاز کردیا ہے کہ اگر کرکٹ بورڈ نے ان کے ساتھ یہی رویہ جاری رکھا تووہ کرکٹ سے ہی کنارہ کشی اختیار کرلیں۔

واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 33 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے اور ان کی فیس میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈومیسٹک سرکٹ کے عمدہ پرفارمرز کیلئے ای کٹیگری متعارف کرائی گئی ہے، اے اور بی کٹیگری میں 6،6 سی میں 9، ڈی میں 5 جبکہ ای کٹیگری میں 7 کھلاڑی شامل ہیں۔

ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر معطل اوپنر احمد شہزاد کنٹریکٹ سے محروم ہوگئے، آل راؤنڈر محمد حفیظ کی اے سے بی کٹیگری میں تنزلی ہوگئی۔

بابراعظم بی سے اے، شاداب خان سی سے بی جبکہ فہیم اشرف کی ڈی سے بی کٹیگری میں ترقی ہوگئی۔

کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، شعیب ملک، بابرا عظم، محمد عامر اور یاسرشاہ اے کٹیگری میں شامل ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی 2018 سے ہوگا۔

loading...
loading...