ماہرہ اور حمزہ علی عباسی پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

File Photo

File Photo

پی ایس ایل چیمینز پشاور زلمی نے اداکارہ ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کو اپنا برانڈایمبیسیڈر مقررر کردیا ہے جبکہ ایک  رنگارنگ تقریب میں نئی کٹ بھی لانچ کردی۔ پشاور زلمی کے پاکستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگادیے ۔

پی ایس ایل کی دفاعی چیمپین پشاور زلمی کی جانب ہونیوالی تقریب نے شرکا کے دل جیت لیے ۔تقریب میں پشاور زلمی کے پاکستان سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز نے شرکت کی ۔اس کے ساتھ پشاور زلمی کے چیرمین پشاور جاوید آفریدی , صدر ظہیر عباس , پی سی بی چیرمین نجم سیٹھی , سابق چیرمین پی سی بی شہریار خان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب میں پشاور زلمی کی پی ایس ایل تھری کے لیے کٹ کی لانچنگ ہوئی تو شائقین کرکٹ کا جوش و خروش انتہا پر پہنچ گیا۔ پشاور زلمی کے ایمبیسڈر مائرہ خان اور حمزہ علی عباسی کے ہمراہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے ریمپ واک کرکے کٹ کی رونمائی کی۔

loading...
loading...