مانچسٹر یونائیٹڈکی ایورٹن کیخلاف 0-2سے فتح

مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے انتھونی مارشل اور لنگارڈ نے گول اسکور کیے

مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے انتھونی مارشل اور لنگارڈ نے گول اسکور کیے

انگلش پریمیئرلیگ میں مانچسٹریونائیٹڈ ایورٹن کےخلاف دوصفرسےفتح سمیٹ کر لیگ میں دوبارہ دوسری پوزیشن پرآگئی۔

مانچسٹر  یونائیٹڈ کی ٹیم پہلےہاف میں گیند کوجال میں نہ پہنچاسکی۔ دوسرےہاف کےآغازمیں انتھونی مارشل نے گول کرکےمانچسٹرکوبرتری دلائی۔
اکیاسویں منٹ میں لنگارڈ نےگیند کوجال میں ڈال کراس برتری کودوگنا کردیا جوکھیل کےاختتام تک برقراررہی۔

دوسری جانب لیگ میں چوتھے نمبرپرموجود لیورپول نےبرنلے کودلچسپ مقابلےکےبعد دوایک سےزیرکیا۔

 اکسٹھ ویں منٹ میں مین نے گول کرکےلیورپول کوسبقت دلائی تاہم 87 ویں منٹ میں گڈمڈسن نےگول کرکے مقابلہ برابرکردیا۔

انجری ٹائم میں کلاوان نے گول کرکےلیورپول کوڈرامائی فتح سےہمکنارکردیا۔

loading...
loading...