لاہور: فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی پہلی بار رونمائی کردی گئی

سابق فرانسیسی فٹبالرکرسچین کریمبیوٹرافی اٹھائے ہوئے ہیں

سابق فرانسیسی فٹبالرکرسچین کریمبیوٹرافی اٹھائے ہوئے ہیں

لاہور:فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی پہلی بار لاہور میں رونمائی کردی گئی۔

اٹھارہ قیراط سونے کی چھ کلو وزنی سنہرے رنگ کی ٹرافی مشروب ساز کمپنی کوکا کولا کے تعاون سے خصوصی طیارے کے زریعےپاکستان لائی گئی۔

سابق فرانسیسی فٹبالرکرسچین کریمبیو، فیفا کے نمائندوں اور قومی کھلاڑیوں سمیت فنکاروں نے رنگ جمادیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان اور فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ نے کہا کہ ٹرافی کا پاکستان آنا اعزاز کی بات ہے۔

لیک سٹی میں چمچماتی ٹرافی عوام کے بیچ لائی گئی تو شائقین نے خوشی کا اظہار کیا۔

رونمائی کی تقریب میں شوبز ستاروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

loading...
loading...