فیفا ورلڈ کپ 2018: افتتاحی میچ میں روس کی فتح کی پیش گوئی

Russia will win their first FIFA World Cup 2018 match, predicts Clairvoyant Cat

ماسکو: روس کی   فٹ بال ٹیم  گزشتہ آٹھ مہینوں سےایک بھی میچ اپنے نام نہیں کرسکی البتہ اس بارٹیم میں بہتری آنے کی  پیش گوئی کردی گئی ہیں۔   مستقبل کے بارے میں بتانے والی بلی  نے پیش گوئی کردی کہ فیفا ورلڈ کپ کا پہلا میچ کون جیتے گا۔

افیشیئلی فیفا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ  کے  میچ کی پیش گوئی کرنے والی اکلیز، ایک بہری سفید بلی نے جمعرات کو ہونے والے سعودی عرب اور روس کے درمیان فیفا ورلڈ کپ2018 کےافتتاحی میچ کا نتیجہ کھانے کے پیالے سے روس کا جھنڈا نکال کر بتادیا۔

نیلے آنکھ کی بلی اکلیز اس سے قبل دیگر بلیوں کے ساتھ سینٹ  پیٹرز برگ شہر کے  ہرمیٹاج میوزیم کو چوہوں سے محفوظ رکھتی تھی لیکن اس بار فٹبال  کی ترکیب کیلئے  اکلیز کو نیا کام دے دیا گیا۔

جانوروں کے منیجر اننا کونڈراتیاوا کا کہنا ہے کہ’اکلیزکو عوام کے سامنے رہنے کی عادت ہوگئی ہے اور اسے اب فیفا میں اپنا کردارادا کرنے میں کوئی گھبراہٹ نہیں ہونی چاہیے۔’

اکلیز سے قبل  پول  نامی آکٹپس  2010 کے ورلڈ کپ کی پیش گوئی کرنے کیلئے کافی مشہور تھا۔

پیش گوئی سے قبل  روس آرتھوڈوکس چرچ کے پادری کِرل نے کہا تھا کہ وہ نیشنل ٹیم کی اچھی کارگردگی کیلئے دعا کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں  میزبان ٹیم کو  حمایت کی کافی  ضرورت تھی کیونکہ وہ 7 گیمز ہارنے کے بعد پہلی بار تقریب کا حصہ بنا تھے۔

بشکریہ: زی نیوز

loading...
loading...