فیفا ورلڈ کپ ٹرافی آئندہ ماہ پاکستان آئیگی

fifaimage

پاکستانی فٹبال فینزکیلئے خوشخبری ہے فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی آئندہ ماہ پاکستان آئے گی، لاہورمیں فٹبال شائقین کے سامنے رونمائی کی جائے گی۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے تو پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی لگا رکھی ہے۔ لیکن معروف مشروب سازکمپنی کوکا کولا کی  کوششوں کی  بدولت ورلڈ کپ ٹرافی تین فروری کو ایک روزہ دورے پر پاکستان لائی جائے گی۔

لاہور میں ہونے والی کرٹن ریزر تقریب میں کوکاکولا پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر رضوان  خان نے کہا  کہ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا پاکستان آنا پورے ملک کے لئےفخریہ لمحہ ہے۔

لاہور میں کوک فیسٹ میں میڈیا کے نمائندوں اور ہزاروں فٹ بال شائقین کے سامنے اس کی رونمائی ہوگی۔

کوکاکولا کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا آغاز گزشتہ برس ستمبر میں روس سے ہوا تھا۔ ٹرافی ٹور کے دوران ساٹھ سے زائد ممالک کا دورہ کرے گی۔