فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر عائد معطلی ختم کردی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر عائد معطلی ختم کردی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات میں حکومتی مداخلت کے باعث فیفا نے گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان کی رکنیت معطل کردی تھی اور ہدایت کی تھی کہ جب تک پاکستان میں فٹبال کا کنٹرول تسلیم شدہ باڈی کی حوالے نہیں کیا جائے گا رکنیت معطل رہے گی۔

کئی عرصے تک معاملہ  کورٹ میں رہنے کے بعدگزشتہ ماہ لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سید فیصل صالح حیات کی صدارت میں پی ایف ایف کو بحال کردیا۔جسے فیفا نے تسلیم کرتے ہوئے پی ایف ایف پر عائد معطلی ختم کری۔جس کے بعد پاکستانی کھلاڑی، کوچز اور دیگر اسٹاف کسی بھی عالمی سطح کی سرگرمی میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

loading...
loading...