فیفاورلڈکپ2018: سوئیڈن نے جنوبی کوریا کو 0-1سے شکست دیدی

sweden

فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں سوئیڈن نے جنوبی کوریا کو ایک گول سے شکست دے دی۔ سوئیڈش ٹیم کی یہ60 برس میں ابتدائی میچ میں پہلی کامیابی ہے ۔

روسی شہرنووگروڈ میں سوئیڈن اور جنوبی کوریا کے درمیان مقابلہ پہلے ہاف میں بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔

کھیل کے 65ویں منٹ میں سوئیڈش ٹیم کی جانب سے کورین گول پوسٹ پر حملے کے دوران کم مین وو کے وکٹر کلیسن کو گرانے باعث کورین ٹیم کے خلاف ریفری نے پنالٹی شوٹ دے دی۔

پنالٹی شوٹ پرکپتان آندرے گرینکوئیسٹ نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو اختتام تک قائم رہی ۔

اب23جون کو سوئیڈن کا اگلا میچ اب دفاعی چیمپئن جرمنی سے ہوگا۔ جبکہ کوریا کی ٹیم میکسیکوکا سامنا کرے گی ۔

loading...
loading...