فٹ بال ورلڈ کپ: ایرانی ٹیم روس پہنچ گئی

iranimage

تہران : ایران کی ٹیم ورلڈ کپ فٹ بال میں شرکت کیلئے ماسکو پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

کرسٹیانورونالڈو کی قیادت میں یورپئین چیمپئین پرتگال بھی ورلڈ کپ میں حصہ لینےکیلئےروس روانہ ہوگئی،  فٹبال ورلڈ کپ کا آغازچودہ جون سےروس میں ہوگا۔

فٹبال کا عالمی میلہ چودہ جون سے روس میں سجے گا جس میں دنیا کی بتیس ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں،  ایران کی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے سب سے پہلے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچی۔

ایران ایشیا کی پہلی ٹیم ہے جس نے ورلڈ کپ دوہزاراٹھارہ کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا، ایرانی ٹیم پانچویں بارورلڈ کپ میں شرکت کررہی ہے، ایرانی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنی مہم جوئی کا آغازپندرہ جون کو سینٹ پیٹرزبرگ میں مراکش کیخلاف میچ سے کرےگی۔

دوسری جانب سپراسٹارکرسٹیانورونالڈو کی زیرقیادت پرتگال کی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئی، ٹیم کی روانگی سےقبل پرتگال کےصدرنےلزبن میں کھلاڑیوں سےملاقات کی اوران کیلئےنیک خواہشات کا اظہارکیا، یورپئین چیمپئین پرتگال  گروپ بی میں اسپین، مراکش اورایران کا سامنا کرےگی۔

loading...
loading...