فٹبال ورلڈ کپ2018: 1لاکھ20ہزار اضافی ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت

goal

روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2018کےتقریباً ایک لاکھ 20ہزار اضافی ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔

ہفتے کو فیفا نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ تقریباً رواں مہینے روس میں شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے تقریباًایک لاکھ 20ہزار اضافی ٹکٹس مداحوں نے چند ہی گھنٹوں میں خرید لیے۔

اضافی ٹکٹس فیفا کی آفیشل ویب سائٹ پر جمعے کی رات کو فروخت کیلئے پیش کیے گئے اور اگلے دن صبح تک تقریباً سب ٹکٹس بک گئے۔ محدود تعداد میں ٹکٹس اب بھی موجود ہیں۔

ورلڈ کپ ٹکٹوں کی فروخت ستمبر 2017سے جاری ہے اور تب سے اب تک 25لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت کی جاچکی ہیں ۔باقی ٹکٹس 15جولائی تک فیفا کی ویب سائٹ سے خریدی جاسکیں گی۔

روس تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے جارہا ہے جو 14جون سے 15جولائی تک 11شہروں کے 12اسٹیڈیمز میں جاری رہے گا۔

Sputnik News بشکریہ

loading...
loading...