فٹبال راؤنڈ اپ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں بارسلونا اوراسپانیول کا میچ ایک ایک گول سےبرابررہا۔

تیزبارش کے دوران کھیلے جانےوالے میچ میں دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم گیند کوجال میں نہ پہنچاسکی۔66ویں منٹ میں مورینو نے گول کرکےاسپانیول کوبرتری دلادی۔

کھیل ختم ہونے سے آٹھ منٹ قبل جیرارڈ پیکے نےگیند کوجال میں ڈال کرمقابلہ برابرکردیا۔

ڈرا کی بدولت بارسلونا نے سیزن کی ابتداء میں 22 میچزمیں ناقابل شکست رہنےکا کلب کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

دوسری جانب انگلش پریمیئرلیگ میں لیورپول اورٹوٹنہیم کےدرمیان سنسنی خیزمیچ دودوگول سےبرابررہا۔ محمد صلاح نے تیسرے منٹ میں گول کرکے لیورپول کو برتری دلائی  تاہم ٹوٹنہیم نےدوسرےہاف میں مقابلہ برابرکردیا۔

صلاح نے انجری ٹائم میں پنالٹی پردوسرا گول اسکورکیا اوراس کی فتح یقینی تھی تاہم ٹوٹنہیم نے آخری لمحات میں گول اسکورکرکےمقابلہ برابرکردیا۔

loading...
loading...