فٹبال راؤنڈ اپ

file

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں ریال میڈرڈ نے مالاگا کو شکست دےکرپوائنٹس ٹیبل پرتیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

چیمپئنزلیگ کوارٹرفائنل میں فتح کےبعد ریال میڈرڈ نےکرسٹیانورونالڈواورکئی اہم پلیئرزکوریسٹ دیا۔

اسکونے انتیسویں منٹ میں گیند کوجال میں پہنچا کرریال کوبرتری دلائی۔

دوسرےہاف میں کسمیرونےگول کرکےریال کی برتری دوگنی کردی۔ مالاگا کی جانب سےواحد گول رولان نےانجری ٹائم میں اسکورکیا۔


انگلش پریمیئرلیگ میں آرسنل کونیوکاسل یونائیٹڈ کےہاتھوں دوایک سےشکست ہوئی۔

نیوکاسل نے ایک گول کےخسارےمیں جانےکےباوجودگنرزکےخلاف فتح سمیٹی۔

فاتح ٹیم کےپیریزاوررٹچی نے ایک ایک گول اسکورکیا۔


پریمیئرلیگ کی دوسرےنمبرکی ٹیم مانچسٹریونائیٹڈ کو20ویں نمبرکی ٹیم ویسٹ بروم وچ نےایک صفرسے ہرادیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈکی حیران کن  شکست کےبعد مانچسٹرسٹی نےساتویں سیزن میں تیسرا پریمیئرلیگ ٹائٹل جیت لیا۔

loading...
loading...