فالو آن کے بعد آئرلینڈ کی شاندار بیٹنگ، بنا کسی نقصان 64 رنز

babar

ڈبلن: پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے تاریخی ٹیسٹ میچ آئرلینڈ نے پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنا کسی نقصان 64 رنز اسکور کرلئے۔

بارش کے باعث پہلے دن عملی طور پر کھیل کا آغاز نہ ہوسکا تاہم دوسرے روز آئرلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آئرش بولرز نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کے بلے بازوں کو شدید مشکلات سے دو چار رکھا۔

اہم موقع پر پاکستان کی جانب سے اپنا ٖڈیبیو کرنے والے فہیم اشرف کا کیچ ڈراپ ہوا تو انہوں نے بھی موقع سے خوب فائدہ اٹھایا لیکن بد قسمتی سے 83 کے اسکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور سینچری اسکور نہ کرسکے۔ اس کے علاوہ اسد شفیق اور شاداب خان نے بھی نصف سینچریاں اسکور کیں۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگر 310 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کردی۔ جواب میں آئرلینڈ کی بیٹنگ پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ کیون اوبرائن اور وِلسن کی جانب سے مزاحمت کو کی گئی مگر پوری ٹیم محض 130 رنز بنا سکی۔

کیون اوبرائن نے 40 اور وِلسن نے ناقابل شکست 33 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4، شاداب خان نے 3، محمد عامر نے 2 جبکہ ڈیبیو کرنے والے فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے 16 سال کے طویل عرصے بعد فالو آن کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور آئرش ٹیم کو دوبارہ بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ دوسری اننگز کے آغاز میں ہی پاکستان کو وکٹ حاصل کرنے کا موقع ملا لیکن محمد عامر کی گیند بازی پر پاکستان کے فیلڈرز دونوں اوپنر کا ایک ایک کیچ لینے میں ناکام رہے۔

تیرے روز کھیل کے اختتام تک آئرلینڈ نے بنا کسی نقصان 64 رنز بنا لیے تھے ایڈ جوائس 39 اور پورٹرفیلڈ 23 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کو اب بھی 116 رنز کی برتری حاصل ہے۔

loading...
loading...