صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن فیصل صالح حیات کل سپریم کورٹ طلب

فیصل صالح حیات-فائل فوٹو

فیصل صالح حیات-فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے فٹبال فیڈریشن الیکشن کیس میں فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کو کل طلب کرلیا۔

فٹبال فیڈریشن الیکشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس فیڈریشن کے ووٹرز کی فہرستیں طلب کرلیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فیڈریشن کے الیکشن ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ خواجہ داؤد کرائیں گے۔

چیف جسٹس نے فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کو کل طلب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو فیصل صالح حیات کو معطل کریں گے۔ہمیں اس معاملے میں مداخلت کرنی ہے،ہم نے کام کرناہے، تاریخیں  نہیں ڈالنیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک کی عزت کو دیکھنا ہے۔ اربوں روپے  فیڈریشن کے پاس ہیں۔سب چکر پیسوں کا ہے۔کھیل میں سیاست لاکر ملک کی عزت خاک میں ملائی گئی۔

loading...
loading...