شاہد آفریدی کی سابق پاکستانی ہاکی اسٹار کاعلاج کرانے کی یقین دہانی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی اولمپین منصوراحمد کی عیادت کیلئے کے ایچ اے پہنچ گئے۔ قومی ہیرو کی بھرپور سپورٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹس آجائیں، جہاں بولیں گے وہاں سے علاج کرائیں گے۔

انیس سوچورانوے کے ہاکی ورلڈکپ کے ہیرواولمپین منصوراحمد گزشتہ کئی ماہ سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ساتھ ہی مالی مشکلات کا شکار بھی۔جس کیلئے وہ امداد کی بارحا اپیل بھی کرچکے ہیں۔

شاہدآفریدی نے قومی ہیرو کی حالت زار دیکھ ان کے علاج کا بیڑا اٹھانے کا اعلان کیا۔

آفریدی ہفتے کے دوپہر کے ایچ اے پہنچے اور اولمپین کی عیادت کی اور تیزی سےصحتیابی کیلئےدعابھی کیا۔

آفریدی نے منصوراحمد کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔منصوراحمد نے بھی آفریدی تعاون پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

loading...
loading...