سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم۔ متحدہ پاکستان تقسیم

File Photo

File Photo

کراچی : بحران کی شکار ایم کیو ایم پاکستان کامران ٹیسوری کو ل  فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے رابطوں میں خلل آگیا ہے۔

کامران ٹیسوری سے شروع ہونےوالی اسٹوری میں پل پل میں کئی موڑ آرہے ہیں۔روٹھنا منانا بھی چل رہا ہے۔

 سینٹ کے ایک ٹکٹ کا جھگڑا اور متحدہ کا پورا سیٹ اپ داوپر ہے، ایک نام  نے پارٹی میں کہرام مچادیا اور کامران ٹیسوری پرمتحدہ متحد نہیں ہورہی۔

سینٹ الیکشن پرایم کیو ایم پاکستان  ٹینشن کا شکار ہوگئی،  فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کو سینٹ میں بھیجنے کی ٹھانی تو رابطہ کمیٹی آڑے آگئی اور معاملہ ناراضگی تک جاپہنچا۔

فاروق ستار پھر ناراض ہوگئے۔ کامران ٹیسوری کے ایشو پر شروع ہونے والے اختلافات ایم کیو ایم پاکستان کے اندر نیا بحران لے آئے ہیں۔ فاروق ستار کو امید ہے معاملہ بھائی چارے سے حل ہوجائے گا۔

فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی میں لمبی بیٹھک کے باوجود  فی الحال اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھا۔ رابطہ کمیٹی یا سینٹ، اب دیکھیں کامران کو کون کہاں بھیجنے میں کامران ہوتا ہے۔

loading...
loading...