سہ ملکی ٹی 20سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 74رنز سے ہرادیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی  انٹرنیشنل سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغازکرتے ہوئے زمبابوے کو74 رنز سے شکست دےدی۔

ہرارے میں زمبابوے کی دعوت پر پاکستان نےبیٹنگ کی۔

اوپنر فخرزمان نےتین چھکوں کی مدد سے 40گیندوں پر61رنزبنائے۔

شعیب ملک نے 37 رنزکی اننگزکھیلی۔

اسی دوران وہ  مختصرفارمیٹ  میں2000رنزمکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے اوردنیا کے تیسرے بیٹسمین بن گئے۔

آصف علی نے 21 گیندوں پر41 رنزاسکور کیے۔

پاکستان نے چار وکٹوں پر182رنز کا ٹوٹل بنایا۔

جواب میں زمبابوے کی  وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی  رہیں۔

پوری ٹیم18ویں اوورمیں108رنزپرڈھیر ہوئی اورپاکستان نے 74رنزسے فتح سمیٹی۔

بیس فتوحات کےساتھ سرفرازاحمد شاہد آفریدی کوپیچھے چھوڑتےہوئےپاکستان کےکامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی کپتان بن گئے۔

loading...
loading...