سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلیا کی میچ پر گرفت مضبوط

مارش برادران، چیپل اور واہ برادران کے بعد ایک اننگ میں سینچری کرنے والی تیسری آسٹریلوی جوڑی ہے

مارش برادران، چیپل اور واہ برادران کے بعد ٹیسٹ کی ایک اننگ میں سینچری کرنے والی تیسری آسٹریلوی جوڑی ہے

سڈنی:ایشز سیریزکےپانچویں اور آخری ٹیسٹ پر آسٹریلیا نے گرفت مظبوط کرلی۔

سڈنی میں جاری میچ کےچوتھے روزآسٹریلیا نے پہلی اننگز649 رنز7کھلاڑی آؤٹ پرڈیکلیئرکردی اوراسے انگلینڈ پر303 رنزکی برتری حاصل ہوگئی۔

آسٹریلیا کے مارش برادران نے سنچریاں اسکورکیں۔

 شان اورمچل مارش، چیپل اورواہ برادران کےبعد ٹیسٹ کی ایک ہی اننگزمیں سنچریاں اسکورکرنےوالےبھائیوں کی تیسری آسٹریلوی جوڑی ہے۔

انگلش ٹیم کی دوسری اننگز کا آغازتباہ کن انداز میں ہوا۔ اسٹون مین کھاتہ کھولے بغیرپویلین لوٹ گئے۔

 ایلسٹر کک صرف 10رنزہی بناسکے۔

جیمزونس   18 جبکہ ڈیوڈ  مالان  5رنز پرپویلین لو ٹ گئے۔

چوتھے روزکا کھیل ختم ہوا تو   انگلینڈ نے 4 وکٹوں پر93رنز بنائےتھے۔

 جو روٹ 42 اور جونی بیرسٹو 17رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔