سعودی فٹبال ٹیم موت کے منہ سے بال بال بچ گئی

Untitled-1

ماسکو: فیفا ورلڈکپ میں شرکت کیلئے روس میں موجود سعودی عرب کی فٹبال ٹیم خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔

دی گارجئین کےمطابق فٹبال ٹیم کو لے جانے والے طیارے کے ایک انجن میں  دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی۔

تاہم آگ بھڑک کے بعد طیارے کو فوری اور بحفاظت روس کے روستوان ڈان ائیرپورٹ پر اتار کر سعودی کھلاڑیوں کو طیارے سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

ویڈیو دیکھیں:

 واضح رہے کہ سعودی عرب کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک صرف ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے میزبان روس کے ہاتھوں شکست کھانا پڑی تھی۔

loading...
loading...