سال کے بہترین فٹبالر کا فیصلہ آج رات ہوگا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پیرس:سال کے بہترین فٹبالر کا فیصلہ آج شب ہوجائے گا۔ ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو کو پانچویں بار ٹائٹل جیتنے کیلئے مضبوط امیدوار قراردیا جارہا ہے۔

بیلون ڈی اور ایوارڈ کی تقریب فرانس کے شہر پیرس میں سجے گی جس میں 2017 کے بہترین فٹبالر کا اعلان کیا جائے گا۔

ویسے تو فہرست میں کریم بینزیما، لوئس سواریز سمیت 30 نام موجود ہیں لیکن اصل مقابلہ میسی اوررونالڈو کے ہی درمیان ہے۔

ریال میڈرڈ کو لالیگا اوریورپیئن چیمپئن بنوانے والے کرسٹیانو رونالڈو ایوارڈ کیلئے فیورٹ قراردیے جارہے ہیں۔

رونالڈو اس سے قبل چار بار بیلون ڈی اورایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

بارسلونا کے لائنل میسی کو پانچ بار بیلون دی اورایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔