زمبابوے نے پی سی بی سے پیشگی معذرت کرلی

زمبابوے رواں برس پاکستان کی میزبانی کیلئے تیار نہیں-فائل فوٹو

زمبابوے رواں برس پاکستان کی میزبانی کیلئے تیار نہیں-فائل فوٹو

لاہور:زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے پیشگی معذرت کرتے ہوئےکہا ہے کہ مالی مشکلات کے سبب رواں برس پاکستان کی میزبانی کیلئے تیار نہیں ہیں۔

فیوچرٹورزپروگرام کے تحت گرین شرٹس  کو جولائی، اگست میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اوردو ٹی ٹوئنٹی میچزکیلےزمبابوےکا دورہ کرنا ہے۔جون میں کینگروزکو بھی دورے پرآنا ہے۔

 مکمل سیریز کے بجائے زمبابوے، آسٹریلیا اورپاکستان کےدرمیان تین ملکی سیریزکی بھی تجویز ہےلیکن مالی حالات خراب ہونےکےباعث اس کا انعقاد بھی مشکل ہے۔

زمبابوےکرکٹ  کے مینجنگ ڈائریکٹرفیصل حسنین نےلاہور میں پی سی بی حکام کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہےجس پرپی سی بی نے ممکنہ سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 گذشتہ سیریز کی طرح کسی پاکستانی کمپنی کی اسپانسرشپ حاصل کرنے کیلئے مہم جاری ہے۔ اگرایسا نہ ہوسکا تو پاکستان ٹیم رواں برس مکمل سیریز اکتوبر میں کھیلے گی۔

loading...
loading...