دورہ انگلینڈ اورآئرلینڈ: پاکستانی ٹیم کو دھچکا، یاسر شاہ ان فِٹ

پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ-فائل فوٹو

پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ-فائل فوٹو

لاہور:دورہ انگلینڈ اورآئرلینڈ کیلئے قومی کرکٹرزکےفٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہیں۔

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے لاہور میں قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لاہورمیں ہورہےہیں۔

انجری کے باعث یاسر شاہ، عماد وسیم ، سہیل خان اور رومان رئیس ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوئے۔

دو روز تک جاری رہنے والے ٹیسٹ میں  کرکٹرز کی فٹنس جانچی جائے گی۔

 معیار پرپورا  اترنے والے کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ اپریل کے تیسرے ہفتے میں لگے گا۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ11مئی سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب دورہ آئرلینڈاور انگلینڈ سے اہم سیریز کے آغاز سے قبل ہی پاکستانی ٹیم اپنے بہترین اسپنر  یاسر شاہ کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے۔

یاسرشاہ کی گروئن میں فریکچرہےاورانہیں فٹ ہونےمیں کئی ہفتےلگیں گے۔

سلیکشن کمیٹی شاداب خان اور بلال آصف کے ساتھ لیفٹ آرم اسپنرکاشف بھٹی کوبھی کیمپ میں طلب کیا ہے۔

loading...
loading...