دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ: فوادعالم ایک بار پھرٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام

فواد عالم-فائل فوٹو

فواد عالم-فائل فوٹو

لاہور:آئرلینڈ اور انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔فواد عالم ایک بار پھر اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ چیف سلیکٹر انضام الحق نے مشکل کنڈیشنز کا توڑ نکال لیا اور اسکواڈ میں زیادہ بلے باز شامل کیے ہیں،۔ قومی ٹیم تئیس اپریل کو آئرلینڈ روانہ ہوگی۔

وکٹ کیپربلے باز سرفرازاحمد ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔

بلے بازوں میں اظہرعلی، فخرزمان، سمیع اسلم، امام الحق، حارث سہیل، بابراعظم، عثمان صلاح الدین،سعد علی اور اشد شفیق شامل ہیں۔

لیگ اسپنرشاداب خان پورے دورے میں اسپن کا جادو جگائیں گے۔ پیس بیٹری میں محمدعامر، محمد عباس، فہیم اشرف، حسن علی اورراحت علی موجود ہیں۔

ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل فواد عالم ایک بار پھر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہ کرسکے۔حتمی اسکواڈ کا تربیتی کمیپ 18سے22اپریل تک قذافی اسٹیڈیم میں لگے گا۔

loading...
loading...