جنوبی افریقا نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی

جنوبی افریقی باؤلرورنن فلینڈر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

جنوبی افریقی باؤلرورنن فلینڈر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقا نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھارت کو 72رنز سے شکست دے دی۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقا نے 65 رنزدوکھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی تو بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی،پوری ٹیم 130رنزپرآؤٹ ہوگئی۔

بھارت کوجیت کیلئے208 رنز کا آسان ہدف ملا لیکن پروٹیزبولرز نے شاندار بولنگ سے یہ ہدف بھی بھارت کیلئے پہاڑبنادیا۔

ویرات کوہلی، روہت شرما، شیکھردھون، مرلی وجے، چیتشورپجارا سب فیل رہے۔

 پوری ٹیم 135 رنزپرڈھیرہوگئی۔

ورنن فیلنڈر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے دوسری اننگزمیں چھ اورمیچ میں نووکٹیں لیں۔

انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔