ثانیہ مرزا کی بہن نے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا

sania

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بہت جلد ماں بننے والی ہیں مگر اس سے قبل ہی ایک افسوسناک خبر منظر عام پر آگئی۔

اطلاعات کے مطابق ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انعم مرزا کی شادی سنہ 2016 میں اکبر رشید نامی شخص سے ہوئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طلاق کی اصل وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، دوسری جانب انعم مرزا اپنی بہن ثانیہ مرزا کے فیشن آؤٹ لیٹ پر ہی اپنی توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہیں۔

انعم مرزا کی شادی کے دوران اپنی بہن کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔ ان کی شادی میں سلمان خان، پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور سمیت کئی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔

loading...
loading...