بھارت بمقابلہ سری لنکا: آخری ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم

سری لنکن بیٹسمین دھنن جیا نے دوسری اننگز میں شاندار سینچری بنائی

سری لنکن بیٹسمین دھنن جیا نے دوسری اننگز میں شاندار سینچری بنائی

نئی دہلی:بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

دہلی ٹیسٹ کے آخری روز سری لنکا نے 31 رنزتین وکٹ پراننگزآگے بڑھائی توایک رن کےاضافےکےبعد اینجلو میتھیوزپویلین لوٹ گئے۔

دھنن جیا ڈی سلوا نے چندی مل کےساتھ 112 رنز جوڑے۔ چندی مل 36 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے۔

دھنن جیا بھارتی بولرز کے سامنے چٹان بن گئےاورکیرئیر کی تیسری سنچری جڑدی۔

دھنن جیا ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے توڈیک ویلا اور روشین سلوا نے بھارتی بولرز کا خوب امتحان لیا۔

سری لنکا نے پانچ وکٹوں پر 299 رنزبنائے تھے کہ میچ ختم کردیا گیا۔

بھارت نے تین میچز کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔ ویرات کوہلی میچ اورسیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔