بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان کی تعلیمی ڈگری جعلی نکلی

11

بھارتی ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کی تعلیمی ڈگری جعلی نکلی جس کے بعد انہیں پولیس کے اعلیٰ عہدے ڈی ایس پی سے ہٹا کر حوالدار بنادیا گیا۔

بھارتی ریاست میرٹ میں واقع چوہدری چرن سنگھ یونیورسٹی کے حکام نے بتایا کہ یونیورسٹی ریکارڈ میں ہرمن پریت کا کوئی ریکارڈ سامنے نہیں آیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہرمن پریت بھارتی ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے ساتھ رواں برس مارچ کو اسپورٹ کوٹے کے تحت بھارتی پنجاب پولیس کی ڈی ایس پی بھی قرار پائی تھیں۔

Related image

ہرمن پریت کی جعلی ڈگری کا انکشاف اس وقت ہوا جب پنجاب پولیس کے ایک آفیسر نے ان کی دستاویزات کی تصدیق کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ سے رجوع کیا۔

یونیورسٹی کے متعلقہ شعبے کے سربراہ پروفیسر سنجے بھردواج نے بتایا کہ ہرمن پریت کی بی اے کی ڈگری کی تصدیق کے لئے جالندھر کے پولیس آفیسر نے اپریل میں ان سے رابطہ کیا، جس کے بعد تحقیق کی گئی تو ان کے انرولمنٹ کے حوالے سے کوئی معلومات نہ مل سکی۔

اس تمام تر صورتحال کے بعد پولیس نے ہرمن پریت کو ڈی ایس پی کے عہدے برطرف کرتے ہوئے بطور حوالدار اپنی خدمات انجام دینے کا حکم دیا۔

loading...
loading...