بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی پر اہلیہ کے سنگین الزامات

main1

نئی دہلی: بھارت کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد شامی پر ان کی اہلیہ نے سنگین الزامات عائد کردیئے۔ فاسٹ بولر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے سسرال والوں اور شوہر نے ان پر جسمانی تشدد کیا اور جان سے مارنے کی کوشش کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد شامی پر ان کی اہلیہ حسین جہاں نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی اور ان کے گھر والوں نے مجھ پر جسمانی تشدد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار مجھے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی گئی۔

شامی کی اہلیہ نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کی مختلف خواتین سے دوستیاں اور تعلقات بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شامی کو سنبھلنے کے لئے کافی وقت دیا مگر اب بہت دیر ہوچکی ہے۔

جس کے جواب میں محمد شامی نے ایک ٹویٹ کیا کہ اہلیہ کے مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اور اس حوالے سے جو بھی خبریں گردش کررہی ہیں وہ سب جھوٹ ہے۔

فاسٹ بولر کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سازش میری شہرت کو نقصان پہنچانے کے لئے ہے۔

loading...
loading...