بوم بوم شاہد آفریدی نے تیز ترین سینچری کس کے بلّے سے اسکور کی؟

lala

شاہد آفریدی ایک ایسا نام ہے جو 1996 میں پاکستان کرکٹ کے افق پر ایک نیا سورج بن کر ابھرا۔ یہ بات تو بلاشبہ سب ہی جانتے ہیں کہ شاہد آفریدی نے اپنے دوسرے ہی میچ میں 37 گیندوں پر 6 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے دنیا کی تیز ترین سینچری اسکور کرکے سب کو حیران کردیا۔

لیکن آج جو بات ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں وہ شاید آپ نہ جانتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے نیروبی کے میدان میں سری لنکا کے خلاف تیز ترین سینچری کس کے بلّے کا استعمال کرتے ہوئی کی یہ آپ کو ذیل میں بتایا جائے گا لیکن اس سے قبل شاہد آفریدی کی کچھ یادگار پرفارمنسز کا ذکر کرلیا جائے تو اچھا ہوگا۔

Image result for shahid a

یونس خان کی قیادت میں سال 2009 میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا تاج اپنے سر پر سجایا جس میں شاہد آفریدی کا کلیدی کردار مانا جاتا ہے۔ انہوں نے سیمی فائنل اور فائنل میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف نصف سینچریاں اسکور کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

Image result for shahid afridi vs ashwin

شاہد آفریدی 2016 کے ایشیاء کپ میں بھی دو یادگار باریاں کھیل کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کروایا انہوں نے بھارت کے خلاف آخری اوور میں ایشون کو دو چھکے رسید کرکے قوم کو جو خوشی دی اس کے باعث مداحوں کا جنون دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔

اپنے بیس سالہ کیریئر میں شاہد آفریدی نے بے شمار ایسی پرفارمنسز دیں جن سے پاکستان کے وقار کو بلندی کا رتبہ ملا۔ لیکن ہاں اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ان کے کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ بھی دیکھنے کو ملے۔

Image result for shahid afridi and sachin

شاہد آفریدی نے اپنی پہلی سینچری بھارت اور کرکٹ کی دنیا کے لیجنڈ بلے باز 100 انٹرنیشنل سینچریاں اسکور کرنے والے سچن ٹنڈولکر کے بلّے سے اسکور کی۔