باکسر عامر خان نے حریف کے چہرے پر پانی پھینک دیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

حریف باکسرفل لوگریکو کوباکسرعامرخان کی ذاتی زندگی پربات کرنا مہنگا پڑگیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان دوسال بعد رنگ میں دوبارہ ان ایکشن ہوں گے۔21 اپریل کو ان کےحریف کینیڈا کے فل لوگریکو ہوں گے۔

پریس کانفرنس میں عامرخان اورگریکوکےدرمیان  تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

کینیڈین باکسر نے عامرکی ذاتی زندگی پرطنزکرنا شروع کیا ان سے برداشت نہ ہوا اورعامر نےگلاس میں بھرا پانی فل گریکو کےمنہ پرپھینک دیا۔

عامرخان اورفل لو گریکو کے درمیان ہونے والی بدمزگی کےباعث تقریب روکنا پڑگئی۔

گریکو کئی ہفتے سےسوشل میڈیا پر عامرخان پرطنز کےتیر چلارہے تھے۔

عامرخان کا کہنا ہےکہ گریکو رنگ میں ان کےحریف ہیں اورانہیں ان کی ذاتی زندگی کےبارےمیں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

عامرخان نے اپنی اہلیہ پر بےوفائی اور باکسر انتھونی جوشوا سےتعلق کا الزام لگایاتھااورفریال کوطلاق دینےکی ٹھان لی تھی۔تاہم چندماہ بعد غلطی کا اعتراف کرکے فریال سےٹوٹارشتہ پھرسےجوڑلیا تھا۔

loading...
loading...