بال ٹیمپرنگ پر آسٹریلوی بورڈ میں آفٹر شاکس

stevesmithimage

کینبرا: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کےمعاملےنےآسٹریلیا کو ہلا کررکھ دیا،  کرکٹ آسٹریلیا نے اب بال ٹیمپرنگ معاملے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ڈیوڈ پیور کا کہنا ہے ک بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں  تینوں کرکٹرز کو سزائیں ہوچکی ہیں تاہم بورڈ کی تحقیقات کے بعد اب آزادانہ تحقیقات بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسیع پیمانےپرآزادانہ تحقیقات کے لیےٹیم بنائی جارہی ہے جوجائزہ لےگی کہ کہیں اس میں  کلچرل یا انتظامی خرابی تو نہیں۔

ڈیوڈ پیور کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لیے بال ٹیمپرنگ کی آزادانہ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

 جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ میں ملوث سابق آسٹریلوی کپتاناسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو بورڈ نے ایک ایک سال جبکہ کیمرون بینکرافٹ پرنو ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔

loading...
loading...