بال ٹیمپرنگ اسکینڈل:ڈیوڈ وارنرکی اہلیہ نے خود کو قصوروار قرار دیدیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار ڈیوڈ وارنرکی اہلیہ نے خود کو قصوروار قراردے دیا۔

کینڈس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ معاملے میں ساری غلطی ان کی ہے۔جنوبی افریقی بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر وارنر سے شادی کی۔جس پر جنوبی افریقا کے لوگوں سے سخت اور طنزیہ جملے سننے کو ملتےتھے۔

انہوں نےکہا کہ ری ایکشن میں وارنر نے غصے میں جنوبی افریقی کھلاڑیوں سے تلخ کلامی بھی کی اور پروٹیز ٹیم کو ہرانے کیلئے بال ٹیمپرنگ کا پلان بھی بنایا۔

دوسری جانب اسٹیواسمتھ کی معافی بھی ان کے والدین کا غصہ ٹھنڈا نہ کرسکی۔ ان کے والد نے بیٹے کی کٹ گیراج میں پھینک دی۔

loading...
loading...