بابر اعظم اور حسن علی کوآئی سی سی ون ڈےکیپس پہنادی گئیں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کی تیاری کیلئےممکنہ کرکٹرزکا تربیتی کیمپ لاہورمیں شروع ہوگیا۔کیمپ کے دوران بابراعظم اورحسن علی کوآئی سی سی ون ڈے کیپس پہنائی گئیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شروع ہونےوالےکیمپ کےآغازپرقومی ٹیم کےبیٹسمین بابراعظم اورفاسٹ بولر حسن علی کوآئی سی سی ون ڈےکیپس دی گئیں۔ہیڈ کوچ مکی آرتھرنےدونوں کھلاڑیوں کوکیپس پہنائیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےرواں سال جنوری میں بابراعظم اورحسن علی کوون ڈے ٹیم آف دی ائیرمیں منتخب کیا تھا۔

تربیتی کیمپ کےپہلےروز24کھلاڑیوں نےرپورٹ کردی۔محمد عباس انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلنے کی وجہ سےکیمپ میں شریک نہیں ہیں۔

پندرہ اپریل تک جاری رہنےوالےپہلےمرحلےمیں کھلاڑی صبح اورشام کےسیشنزمیں ٹریننگ کررہےہیں۔

دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئےقومی اسکواڈ کا اعلان کیمپ کےدوران ہی کیا جائے گا۔

حتمی اسکواڈ کا کیمپ 18سے22اپریل تک قذافی اسٹیڈیم میں لگے گا۔

loading...
loading...