انگلش پریمیئر لیگ: چیلسی چوتھے نمبر پر آگئی

فتح کے بعد چیلسی پانچویں سے چوتھے نمبر پر آگئی

فتح کے بعد چیلسی پانچویں سے چوتھے نمبر پر آگئی

انگلش پریمیئرلیگ میں دفاعی چیمپئن چیلسی ویسٹ بروم وچ کو تین گول سےشکست دےکرپوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبرپرآگئی۔

بورن ماؤتھ اورواٹفورڈ کےخلاف شکست کےبعد چیلسی کی ٹیم فتح کےٹریک پرواپس آگئی۔ اسٹیم فورڈ برج پرچیلسی نے ویسٹ بروم وچ کےخلاف تین صفرسےفتح سمیٹی۔

ایڈن ہازارڈ نے25ویں منٹ میں گیند کوجال میں پہنچا کرچیلسی کوبرتری دلائی۔

جسے 63ویں منٹ میں وکٹرموسس نےدوگنا کردیا۔

ہازارڈ نے 71ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول اسکورکرتےہوئےچیلسی کی فتح یقینی بنادی۔

اس فتح کی بدولت چیلسی پوائنٹس ٹیبل پرپانچویں سےچوتھے نمبرپرآگئی۔

loading...
loading...