انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹرسٹی کی ٹیم ٹائٹل جیتنے کے قریب

city

انگلش پریمیئرلیگ میں مانچسٹرسٹی کی ٹیم ٹائٹل جیتنے کے قریب پہنچ گئی۔ لیورپول اور چیلسی نے بھی اپنے میچز جیت لیے۔

انگلش پریمیئرلیگ میں مانچسٹرسٹی کی ٹائٹل کےحصول کیلئےپیش قدمی جاری۔ٹوٹینہم کوتین ایک سے شکست دے کر سیزن میں 28ویں فتح  حاصل کرلی۔

ٹائٹل کیلئے مانچسٹرسٹی پانچ میں سے ایک میچ میں فتح درکار ہے۔

دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پرموجود لیورپول نے بورن ماؤٹ کو یکطرفہ مقابلے تین صفر سے پچھاڑدیا۔یہ رواں سیزن میں لیورپول کی20ویں کامیابی ہے۔

ادھر چیلسی اور ساؤتھمپٹن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔دو گول خسارے میں جانے کے بعد چیلسی نے آخری 20منٹ میں تین گول داغ کر میچ اپنے نام کیا۔ جیراڈ نے دو گولز کیے۔

loading...
loading...