انگلش پریمیئر لیگ: آرسنل نے ساؤتھمپٹن کو 2-3سے شکست دیدی

ars

لندن:انگلش پریمیئرلیگ میں آرسنل نے ساؤتھمپٹن کو دوکےمقابلےمیں تین گول سےشکست دےدی۔

لندن میں کھیلے گئے میچ میں ساؤتھمپٹن نے17ویں منٹ میں گول کرکےبرتری حاصل کی تاہم دس منٹ بعداوبامیانگ نےگیند کوجال میں ڈال کرمقابلہ برابرکردیا۔

ڈینی ویل بیک نے دوگول اسکورکرکےگنرزکی  فتح میں اہم کردار ادا کیا۔یہ آرسنل کی ہوم گراؤنڈپر مسلسل چھٹی فتح ہے۔

دوسری جانب اسپینش لیگ لالیگا میں ریال میڈرڈ اوراٹلیٹکومیڈرڈ کا مقابلہ ایک ایک گول کی برابری پرختم ہوا۔

ریال میڈرڈ کوپہلےہاف میں گول کرنےکےمواقع ملےلیکن ٹیم اس سےفائدہ نہ اٹھاسکی۔دوسرےہاف میں کرسٹیانورونالڈ ونےگول کرکےٹیم کوبرتری دلادی۔

چارمنٹ بعد انتونیوگرزمان نےگیندکوجال میں پہنچا کرمقابلہ برابرکردیا۔ ڈراکےباعث ریال پوائنٹس ٹیبل پرتیسرےسےچوتھےنمبرپرچلی گئی۔

loading...
loading...