انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل تھری کا آفیشل گانا جاری

main

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آفیشل گانا جاری کردیا گیا لیکن اس گانے کی ویڈیو میں قومی کپتان سرفراز احمد دور دور تک بھی کہیں نظر نہیں آرہے ہیں۔

گذشتہ دو برسوں میں پاکستان سپر لیگ دنیائے کرکٹ میں ایک بہت بڑا برانڈ بن کر ابھری ہے، عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز کی اس لیگ میں شمولیت نے اسے دنیا کی دوسری بڑی لیگ بنادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ نے اب تک پاکستان کو کیا دیا ؟؟؟

اتوار کے روز پاکستان سپر لیگ کے آفیشل پیج پر جب اس گانے کوجاری کیا گیا تو علی ظفر کی گلوکاری اور ویڈیو میں موجود کرکٹرز نے کرکٹ شائقین کا خوب لہو گرمایا۔ تاہم اس ویڈیو میں قومی کپتان سرفرز احمد کی غیر موجودگی نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

ویڈیو میں پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی سمیت شعیب ملک، بابر اعظم، عمر گل، احمد شہزاد اور دیگر کرکٹرز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے 25 مارچ تک کھیلا جائے گا، گذشتہ دو سیزن کے دوران ٹیموں کی تعداد پانچ تھی جسے اب بڑھا کر چھ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے پاکستان سپر لیگ کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جبکہ کوالیفائرز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

:ویڈیو ملاحظہ کریں

loading...
loading...