اسپورٹس راؤنڈ اپ

اسسٹنٹ کوچ کروشیا-فائل فوٹو

اسسٹنٹ کوچ کروشیا-فائل فوٹو

فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں روس کیخلاف فتح کےبعد متنازع ویڈیوشیئرکرنےپرکروشین ٹیم کےاسسٹنٹ کوچ کوفارغ کردیا گیا۔

اسٹنٹ کوچ اورٹیم کےڈیفنڈر ڈوماجوج ویدا نے ویڈیو میں چیخ کر یوکرائن کےحق میں نعرےلگائے۔

ورلڈ کپ کےمیزبان ملک روس اوریوکرائن کےتعلقات 2014 سے کشیدہ ہیں۔

 روسی سیاستدانوں نےویڈیوپرکافی تنقید کی اورفیفا نےبھی ایکشن لینےکا اعلان کہا۔


ورلڈ نمبرون رافائل نڈال چیک ری پبلک کےیری ویسلےکوشکست دےکرومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹرفائنلز  میں پہنچ گئے۔

آٹھ مرتبہ کےچیمپئن راجرفیڈررنےایڈرین منارینو کےخلاف چھ صفر، سات پانچ اورچھ چارسےفتح سمیٹتے ہوئے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔

سربیا کےنوواک جوکووچ نےکیرن کاچانوو کا پتہ صاف کرتےہوئے10ویں مرتبہ کوارٹرفائنل میں قدم رکھ دئیے۔

ویمنزسنگلزمیں امریکا کی سیرینا ولیمزبھی حریف کھلاڑی کوچھ دواورچھ دوسےمات دےکرکوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔

loading...
loading...